الیکشن کمیشن نے مزید 43 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

الیکشن کمیشن نے مزید 43 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا
الیکشن کمیشن نے مزید 43 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے  پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے 

نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز "کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن   نے فیصلہ سنایا ہے ، جس کے بعد پی ٹی آئی کے مزید 43ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ  سپیکر قومی اسمبلی نے  مختلف مراحل میں  پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے ہیں، پہلے مرحلے میں 11 دوسرےمیں 33، تیسرے مرحلے میں 45 جبکہ  گزشتہ روز مزید 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے تھے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -