قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی , وفاقی وزرا ء اور مشیروں کی تعداد کم کرنے کی تجویز

قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی , وفاقی وزرا ء ...
قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی , وفاقی وزرا ء اور مشیروں کی تعداد کم کرنے کی تجویز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کفایت شعاری کمیٹی  نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد کمی اور وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد کم کر کے 30کرنے کی  تجویز کے حوالے سے آج اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی ۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس مہنگی کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے روکنے اور بجلی کی قیمت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

قومی -