پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن نےگورنرز کو خط لکھ دیا

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن نےگورنرز کو ...
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن نےگورنرز کو خط لکھ دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا  میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق دونوں صوبائی گورنرز کو خط لکھ دیا  ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق  الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے 9سے 13 اپریل کی تاریخ مناسب ہے ، جبکہ خیبر پختونخوا کیلئے 15 سے 17 اپریل کی تاریخ تجویز کی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسمبلی تحلیل پر الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے، انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت ضرور ی ہے ۔

مزید :

قومی -