95 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

95 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
95 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

  

نیویارک(ویب ڈیسک)فلم کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز "آسکر ایوارڈز" کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا. جس میں فلم "ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس"11 نامزدگیوں کے ساتھ  سب سے آگے رہی۔

تفصیلات کے مطابق   95 ویں آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں   ہالی ووڈ کی اس سائنس فکشن فلم "ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس" کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اداکارہ، بہترین معاون اداکارہ اور بہترین معاون اداکار سمیت دیگر شعبوں کے لیے نامزد کیا گیا۔ 95 ویں آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کے لیے "ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس" کے علاوہ "اواتار دی وے آف واٹر"،" ایلوس"،" دی فیبل مینز"،"  بنشیز آف انشیرین"،" ٹاپ گن میورک"،" آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ"،" ٹرائی اینگل آف سیڈنس" اور" ویمن ٹالکنگ "کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

"دی  بنشیز آف انشیرین" کو مجموعی طور پر 9 ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا, جس کے  اداکاری کے شعبوں میں اس کے 4 اداکار مقابلہ کریں گے۔آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ اور ایلوس کو 8  ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔"دی فیبل مینز" کو بہترین ڈائریکٹر سمیت مجموعی طور پر 7 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔"ٹاپ گن میورک "کو  6 نامزدگیاں  کیلئے نامزد کیا گیا ۔

جبکہ بہترین اداکار  میں آسٹن بٹلر (ایلوس)،کولن فیرل (دی بنشیز آف انشیرین)،برینڈن فریزر (ویل)،پال میسکل (آفٹرسن)،بل نیہی( لونگ )نامز د ہیں جبکہ بہترین اداکارہ کیلئےکیٹبلانشیٹ (ٹار)،اینا ڈی آرمس، مشیل ولیمز( دی فیبل مینز)مشیل یہو (ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس) کے لئے نامز د ہیں۔

خیال رہے  پاکستانی فلم "جوائے لینڈ" فلموں کی کیٹیگری میں دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز "آسکر ایوارڈز" میں جگہ بنانے میں ناکام رہی البتہ بھارتی فلم "آر آر آر" کا گانا "نیٹو نیٹو " بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

واضح  رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو ہوگی۔

مزید :

تفریح -