لاہور ہائیکورٹ کاپی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو پیش کرنے کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ کاپی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو پیش کرنے کا حکم 
لاہور ہائیکورٹ کاپی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو پیش کرنے کا حکم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ گزشتہ رات فوادچودھری کو رہائشگاہ سے حراست میں لیاگیا ،فوادچودھری کو حراست میں لینے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ،فوادچودھری کی گرفتاری غیرقانونی ہے،درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔

 عدالت نے فوادچودھری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ فوادچودھری کو ڈیڑھ بجے تک عدالت پیش کیا جائے ،

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -