الیکشن کمیشن کے فیصلے انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں ، شاہ محمود قریشی

الیکشن کمیشن کے فیصلے انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں ، شاہ محمود ...
الیکشن کمیشن کے فیصلے انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں ، شاہ محمود قریشی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )وائس چیئر مین پاکستان  تحریک انصاف  شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات پی ڈی ایم کو گوار  نہیں، الیکشن کمیشن کے جو فیصلے آئے وہ متنازعہ تھے، انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں ۔

فواد چودھری کی گرفتاری پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ غیر جانبدار نہیں رہا، نگران حکومت کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہوتا  تو ایک راستہ نکل سکتا تھا لیکن نہیں نکالا گیا ، حکومت کی ترجیحات پرچے ، پکڑ دھکڑ اور گرفتاریاں ہیں ۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری جے آئی ٹی کو مسترد کر کے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی  ہے ، مرضی کے نتائج حاصل کرنے کا ارادہ دکھائی دے رہا ہے، انتخابات کی شفافیت پر پہلے ہی سوالیہ نشان لگ گیا ہے ، ملک معاشی بحران سے دو چار ہے ، وزیر اعظم نے کہا آئی ایم ایف کی تما م شرائط ماننے کو تیار ہیں، مفتاح اسماعیل کو ہٹا کر ڈار صاحب کو کیو ں لایا گیا ؟ آج ہر شہر میں آٹے کیلئے لائنیں لگی ہیں، صنعتیں بند ، بیروز گار ی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

مزید :

قومی -