معروف کھلاڑی نے پی ایس ایل 8 میں شرکت سے انکار کر دیا

معروف کھلاڑی نے پی ایس ایل 8 میں شرکت سے انکار کر دیا
معروف کھلاڑی نے پی ایس ایل 8 میں شرکت سے انکار کر دیا
سورس: File Photo

  

لاہور (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل رشید اور جارح مزاج بیٹر ہیری بروک پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 8ویں ایڈیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انگلینڈ کے عادل رشید اور ہیری بروک اس سال پاکستان سپر لیگ کے دوران ایکشن میں نہیں ہوں گے، ان کے علاوہ دیگر 16 پلیئرز بھی اپنی اپنی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے ٹیموں کو جزوی طور پر دستیاب ہوں گے، ٹیمیں ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ان پلیئرز کا متبادل چنیں گی۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے عادل رشید ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گے، وہ انگلینڈ کی کمٹمنٹ اور اس سے قبل آرام کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے جبکہ ہیری بروک لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے تاہم فرنچائز پر امید ہے کہ انگلش کرکٹر ایک میچ کھیل لیں ۔ 

دوسری جانب 16 دیگر کرکٹرز انٹرنیشنل اور دیگر مصروفیات کی بنیاد پر جزوی طور پر عدم دستیاب ہوں گے، افغانستان کے راشد خان اور انگلینڈ کے جارڈن کاکس ابتدائی تین میچز نہیں کھیل پائیں گے، قلندرز بدھ کو ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ان کا متبادل چنیں گے۔اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم جزوی طور پر عدم دستیاب رہنے والے ایلیکس ہیلز، رحمٰن گرباز، فضل فاروقی اور معین علی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہسارانگا، جیسن روئے ، نوین الحق اور اوڈین اسمتھ، پشاور زلمی راومن پاول اور مجیب الرحمٰن جبکہ ملتان ڈیوڈ ملر، اکیل حسین اور ٹم ڈیوڈ کے متبادل پلیئرز  ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں چنیں گی۔پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -