” امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی “ عمران خان نے سینئر رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد مرکزی قیادت کو ہدایات جاری کر دیں 

” امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی “ عمران خان نے سینئر رہنماﺅں ...
” امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی “ عمران خان نے سینئر رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد مرکزی قیادت کو ہدایات جاری کر دیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )فواد چوہدری کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی مبینہ طور پر گرفتار کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس حوالے سے عمران خان نے سینئر رہنماﺅں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور مرکزی قیادت کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان مختلف شفٹس میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کریں گے ، عمران خان کا کہناتھا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی ، ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں، 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں ، فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہر اول دستے کے کارکن ہیں، فواد چوہدری کے خلاف کیس انتقامی کارروائی ہے ۔

مزید :

قومی -