وزیر توانائی کا ملک بھر میں عارضی و غیرمعمولی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر توانائی خرم دستگیر نے ملک بھر میں عارضی و غیرمعمولی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں خرم دستگیر نے کہاکہ آج صبح ملک بھر میں عارضی و غیرمعمولی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ، وزیر توانائی کاکہناتھا کہ آج صبح سے بجلی کی پیداوار تقریباً14 ہزار میگاواٹ ہے ،بجلی کی فراہمی شیڈول کے مطابق جاری ہے ۔
{}
علی الصبح سے پورے ملک میں عارضی، غیر معمولی لوڈ شیڈنگ الحمدللہ ختم کر دی گئی ہے
آج صبح سے بجلی کی پیداوار تقریبا 14 ہزار میگاواٹ پے
بجلی کی فراہمی معمول کے شیڈول کے مطابق جاری ہے
— Engr. Khurram Dastgir-Khan (@kdastgirkhan) January 25, 2023