پولیس نے فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا

پولیس نے فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا
پولیس نے فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق  شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ  فواد چودھری کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر ز لے جایا گیا ، اور اب فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

 شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو گھر کے دروازے توڑ کر گرفتار کیا گیا ،  جبکہ اب جہلم پولیس نے فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ  جہلم میں فواد چودھری کی گرفتار ی کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاج جاری ہے جس پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ہے اور متعدد کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -