اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والے تین مسافروں سے ایک ڈرون، 3 بیڑیاں اور 52 بیش قیمت سمارٹ و آئی فون برآمد کرلیے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان سے 34 لیپ ٹاپ، 8 ٹیبلٹس و دیگر آلات بھی برآمد کیے گئے جن کی مالیت 10 ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔حکام کے مطابق کسٹمز چیکنگ بھانپ کر مسافروں نے سامان لاونج میں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن کسٹمز حکام نے تینوں ملزمان اختر عباس، زبیر خان اور علی رضا کو گرفتار کرلیا۔ اختر عباس کا یہ پانچواں جبکہ دیگر دو کا پہلا وزٹ تھا۔ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔