بہاولپور میں مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد

بہاولپور میں مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد
بہاولپور میں مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد

  

بہاولپور (ویب ڈیسک) بہاولپور کی کوثر کالونی میں ایک نابالغ لڑکے کی اپنے گھر کی چھت سے پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ایک فون کال موصول ہونے پر ٹیم ارشد نامی شہری کے گھر پہنچی جہاں انہوں نے اس کے 12 سالہ بیٹے عبداللہ کو مردہ پایا۔ریکسیو ٹیم کا کہنا ہے کہ لڑکے نے مبینہ طور پر اپنے گلے میں خود پھندا ڈال لیا تھا، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔رابطہ کرنے پر سول لائنز کے سٹیشن ہاؤس آفیسر غلام رسول بھٹی نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول پور -