صدر عارف علوی لاہور پہنچ گئے

صدر عارف علوی لاہور پہنچ گئے
صدر عارف علوی لاہور پہنچ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر عارف علوی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے،عارف علوی گورنر ہاﺅس میں قیام کریں گے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات کا بھی امکان ہے ،عارف علوی کل لاہور میں سرکاری مصروفیات سرانجام دیں گے ، صدر مملکت کل مقامی ہوٹل میں ورچوئل یونیوسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -