جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کا کیس،عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ ملے گا یا نہیں؟ فیصلہ کل ہو گا

جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کا کیس،عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ ملے گا یا ...
جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کا کیس،عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ ملے گا یا نہیں؟ فیصلہ کل ہو گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ اسلام آباد جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست پر کل فیصلہ سنائے گی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست پر سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم فیصلہ کل سنائیں گے ۔

گزشتہ روز نوٹس جاری ہونے کے باوجود عمران خان عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے ،وکیل کی جانب سے عمران خان کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی ،عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ بھی عدالت میں تاحال جمع نہیں ہوا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -