سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف بھی مقدمہ درج 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف بھی ...
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف بھی مقدمہ درج 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف ایم پی اے، ایم این اے کے مبینہ اغواءکی سازش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وجاہت الہی اور موسی الہی کے خلاف مقدمہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی ، ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔مدعی مقدمہ کے مطابق ٹوئیٹر پر وائرل آڈیو میں دونوں سیاست دانوں نے خواتین ایم پی اے کو غائب کرنے کی گفتگو کی۔ آڈیو کے بعد موسی الٰہی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتا رہا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کی اپنے بیٹے سے بات چیت کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ایک خاتون رکن اسمبلی کو لاپتا کرنے کی بات کی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -