رجسٹرار سپریم کورٹ نے ایک سے زائد نشستوں پرالیکشن لڑنے کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے

رجسٹرار سپریم کورٹ نے ایک سے زائد نشستوں پرالیکشن لڑنے کیخلاف درخواست پر ...
رجسٹرار سپریم کورٹ نے ایک سے زائد نشستوں پرالیکشن لڑنے کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رجسٹرار سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی کے ایک سے زائد نشستوں پرالیکشن لڑنے کیخلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز "کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر 7 اعتراضات عائد کئے گئے ،رجسٹرار کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ انفرادی شکایت کی صورت میں آئین کے آرٹیکل 184 (3 )کا اطلاق نہیں ہوتا،درخواست کی زبان مبہم اور بے ربط ہے۔درخواست میں عوامی مفاد کے نکتے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ رجسٹرارکامزید کہناہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،درخواست میں آرٹیکل 184 (3 )کے اطلاق کیلئے متعلقہ مواد موجود نہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -