فلم "پٹھان" پر کترینہ کیف کے د لچسپ تبصرے پر دیپیکا پڈوکون کا ردعمل

فلم "پٹھان" پر کترینہ کیف کے د لچسپ تبصرے پر دیپیکا پڈوکون کا ردعمل
فلم

  

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف نے شاہ رخ خان کی    فلم "پٹھان" سے متعلق فلمی شائقین کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے، جس پر  بالی ووڈ کی ایکشن ہیروین دیپیکا پڈوکون نے ردعمل کا اظہار کیا۔

فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاتے ہوئے اداکارہ کترینہ کیف نے  شا ہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی فلم "پٹھان "سے متعلق دلچسپ تبصرہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔ اداکارہ نے انسٹاسٹوری میں اپنی فلم "ٹائیگر" میں اپنے کردار زویا کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" میرا دوست پٹھان ایک خطرناک مشن پر ہے۔قومی سلامتی کے مفاد میں یہ بہت ضروری ہے کہ آپ  اس بارے میں کچھ بھی سرِ عام ظاہر نہ کریں کیونکہ آپ سب اب اس کلاسیفائیڈ مشن کا حصّہ ہیں"۔

کترینہ کیف کی جانب سے شیئر کی گئی اس انسٹااسٹوری کو دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

خیال  رہے کہ  دونوں  بالی ووڈ اداکاراؤں کے درمیان اس نئی پروان چڑھتی دوستی نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔اب فلمی شائقین دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو یش راج پروڈکشن کی ایکشن سے بھرپور فلموں میں ایک میں ساتھ دیکھنے کے  خواہشمند ہیں۔

مزید :

تفریح -