فواد چودھری کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا، ایف 8 کچہری پیش کیا جائے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری کو پولیس نے اسلام آباد پہنچا دیا، انہیں ایف8 کچہری پیش کیا جائے گا۔
"دنیا نیوز" کے مطابق ایف 8 میں پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے خدشے کے پیش نظر ایف 8 کچہری کے ارد گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روک دیا گیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے فواد چودھری کو آج صبح لاہور سے گرفتار کیا، ان کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں مقدمے کا اندراج کروایا گیا تھا۔