فواد چوہدری کواسلام آباد منتقل کرنا توہین عدالت ہے،فرخ حبیب 

فواد چوہدری کواسلام آباد منتقل کرنا توہین عدالت ہے،فرخ حبیب 
فواد چوہدری کواسلام آباد منتقل کرنا توہین عدالت ہے،فرخ حبیب 
سورس: File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کاکہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے تین بار فواد چوہدری کو عدالت طلب کیا لیکن پولیس نے عدالتی احکامات کو ماننے سے انکار کردیا جو کہ کھلی توہین عدالت ہے ۔ فرخ حبیب نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں اوپر سے حکم ملا ہے کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقل کریں ،وہ کسی عدالت کو نہیں مانتے، پولیس کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ، گرفتاری کی ویڈیوز موجود ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ساری کارروائی پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے کی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ کون ہے جو عدالتوں سے بھی زیادہ طاقتور ہے، امید ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان واقعے کا نوٹس لیں گے ،پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سانحہ 25مئی کے مرکزی کردار بلال صدیق کمیانہ کو لاہور میں تعینات کرنے کا مقصد ہی انتقامی کارروائیاں کرنا تھا لیکن سی سی پی او صاحب اپنے شوق پورے کرلیں ہم ملک کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید :

قومی -