فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار ، لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی 

فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار ، لاہورہائیکورٹ نے ...
فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار ، لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کو  غیر قانونی  قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کو خارج کردیا ۔

 تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکوٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ فواد چوہدری کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا لہٰذاعدالت فواد چوہدری کو بازیاب کروائے ،عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اورآئی جی پنجاب کو چھ بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا.

آئی جی پنجاب نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری پنجاب پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے ۔جس کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ان کے پاس حبس  بے جا کا کیس تھا لیکن عدالت میں ایف آئی آر پیش کردی گئی ہے اس لیے یہ حبس بے جا نہیں، یہ کیس پہلے قابل سماعت تھالیکن اب قابل سماعت نہیں رہا ۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر فواد چوہدری کی رہائی چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے۔