فواد چودھری نے سیاسی مخالفین کو "احمق ترین" قرار دیدیا

فواد چودھری نے سیاسی مخالفین کو "احمق ترین" قرار دیدیا
فواد چودھری نے سیاسی مخالفین کو
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے سیاسی مخالفین کو "احمق ترین" لوگ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ "احمق ترین" لوگ ہیں۔ عمران خان کو تنہا کرنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف میں جو بولتا ہے اس کو گرفتار کر لیتے ہیں۔ پہلے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل، پھر اعظم سواتی اور اب مجھے گرفتار کر لیا۔

فواد چودھری نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تشدد نہیں کیا تاہم رویہ افسوسناک تھا، میری گرفتاری کے خلاف احتجاج  پر بھائی فراز چودھری کو حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید :

قومی -