وہ سکول جس کے 7 ہزار بلب گزشتہ ڈیڑھ سال سے دن رات جل رہے ہیں اور کوئی انہیں بند نہیں کرسکتا

وہ سکول جس کے 7 ہزار بلب گزشتہ ڈیڑھ سال سے دن رات جل رہے ہیں اور کوئی انہیں بند ...
وہ سکول جس کے 7 ہزار بلب گزشتہ ڈیڑھ سال سے دن رات جل رہے ہیں اور کوئی انہیں بند نہیں کرسکتا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک امریکی سکول میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے سات ہزار کے قریب بلب مسلسل جل رہے ہیں اور انہیں بند کرنے کی کوئی صورت نہیں بن پا رہی۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اگست 2021 میں کمپیوٹر کی خرابی کے بعد سے  میساچوسٹس کے مینی چاگ ریجنل ہائی سکول میں لائٹنگ سسٹم کو بند کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ سکول میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے سات ہزار بلب دن رات جلتے رہتے ہیں۔ سکول حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان بلبوں کو بند کرنے کی بہتیری کوشش کی ہے لیکن کمپیوٹر سافٹ ویئر میں آنے والی خرابی تمام کوششوں کو ناکام بنادیتی ہے۔

سکول کے طلبہ  کے اخبار نے رپورٹ کیا کہ کمپیوٹر کا کلیدی سرور ٹھیک نہیں کیا جا سکا،  2012 میں یہ نیا نظام نصب کرنے والی کمپنی کئی بار اس میں تبدیلیاں کرچکی ہے جس کی وجہ سے اس خرابی کو ٹھیک کرنا ناممکن ہوچکا ہے۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے اب اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے نیا سرور اور سافٹ ویئر انسٹال  کروایا جا رہا ہے جو  75  سے 80 ہزار ڈالر میں پڑے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -