خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ سے پی ٹی آئی آؤٹ، کن جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے؟ فیصلہ ہوگیا

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ سے پی ٹی آئی آؤٹ، کن جماعتوں کے نمائندے شامل ...
خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ سے پی ٹی آئی آؤٹ، کن جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے؟ فیصلہ ہوگیا
سورس: File

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ سے آؤٹ کردیا گیا، گزشتہ دور کی اپوزیشن جماعتوں میں وزارتیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی  ڈان نیوز کے مطابق پشاورمیں خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے حوالے سے 5 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جمعیت علماءاسلام ، پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور اے این پی کے نمائندوں کو نگران کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔

گورنر ہاﺅس میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگران کابینہ میں 14وزراءاور 5مشیر شامل ہوں گے۔نگران کابینہ میں جے یو آئی اور اے این پی کے 2،2جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک ایک رکن کو شامل کیا جائے ۔ اے این پی کی جانب سے شاہد خٹک اور عدنان خان نگران کابینہ کاحصہ ہوں گے۔ نگران کابینہ کی تقریب حلف برداری کل گورنر ہاﺅس پشاور میں ہوگی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -