حکومت نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے ان کی خدمت کی، شیخ رشید کا تبصرہ 

حکومت نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے ان کی خدمت کی، شیخ رشید کا تبصرہ 
حکومت نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے ان کی خدمت کی، شیخ رشید کا تبصرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ فواد چوہدری کو گرفتار کرنے والوں نے ان کی خدمت کی ہے،صبح سے فواد چوہدری کے رشتے دار میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں اوراسی کو سیاست کہتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج تک بغاوت کے مقدمے میں کسی کو سزا نہیں ہوئی،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کروانا ہے نا کہ پرچے کروانا۔الیکشن کمیشن کے حالیہ اقدامات سے فواد چوہدری اور تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مقدر کا سکندر ہے ،ان کے خلاف ہونیوالی کارروائیوں سے ان کی مقبولیت میں اور اضافہ ہورہا ہے ، عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرکے انتخابات کی راہ ہموار کردی ہے ،نواز شریف وطن واپس آکر عوام کا سامنا کریں آٹے دال کا بہاﺅ معلوم ہوجائے گا۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ عوام آگ بگولاہیں اور ان کی آنکھوں میں خون اتراہوا ہے اگرالیکشن نہ  ہوئے تو ملک نہیں سنبھلے گا۔

مزید :

قومی -