فواد چوہدری کا ایک مرتبہ پھر طبی معائنہ

فواد چوہدری کا ایک مرتبہ پھر طبی معائنہ
فواد چوہدری کا ایک مرتبہ پھر طبی معائنہ
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کو ایک مرتبہ پھر طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو سخت سکیورٹی میں پمز ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کروایا گیا۔ اس سے پہلے پولیس نے لاہور سے گرفتاری کے بعد بھی پی ٹی آئی رہنما کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ کروایا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا کارڈیک سنٹر پمز ہسپتال میں معائنہ کیا گیا ہے۔  ڈاکٹرز نے انہیں  صحت مند قرار دیا ہے۔

مزید :

قومی -