" فواد چوہدری نے نامناسب گفتگو کی، اداروں پر حملوں سے تحریک انصاف کی قوت کم ہوگی " سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے مشورہ دے دیا

" فواد چوہدری نے نامناسب گفتگو کی، اداروں پر حملوں سے تحریک انصاف کی قوت کم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرصحافی  مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے جو گفتگو کی گئی وہ نامناسب تھی،اداروں کو دھمکیاں دینا کسی طرح بھی درست نہیں ہے اگر اس طرح کی کوئی بات منہ سے نکل گئی تھی تو فواد چوہدری کو چاہیے تھا کہ معذرت کرلیتے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے بعد تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅ ں کی گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں اس لیے اداروں کو دھمکیاں دے کر مخالفین کو موقع نہیں دینا چاہیے ۔آٹھ ماہ کے دوران عمران خان کے سیاسی فیصلوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں تھا ،اچھی بھلی چلتی ہوئی حکومت کو ختم کرنے سے تحریک انصاف کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو اپنی مقبولیت پر بھروسہ ہے تو یہ جھنجھلاہٹ اور اداروں پر حملے کس لیے ہیں، عمران خان کوچاہیے کہ حالات کو نارمل رکھنے کی کوشش کریں ، اداروں پر حملے کرنے سے تحریک انصاف کی قوت میں کمی آئے گی۔