پاکستان کو بنگلہ دیش کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، راشد لطیف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہےکہ پاکستان کو بنگلہ دیش کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، اب بہت ہوگیا۔جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے راشدلطیف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بہت زیادہ ہوگیا ہے، ہاتھ نہ ملانا اور اب بنگلہ دیش کامعاملہ۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ہٹانے کی بات بی جے پی رہنما نے کی، انہیں مارنےکی دھمکی بھی دی گئی اور مارنے والے کے لیے نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا، ان تمام چیزوں کے ذمہ دار امیت شاہ ہیں جن کا بیٹا آئی سی سی کا صدر ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سب چیزیں سامنے ہونے کے بوجود ممبر ممالک خاموش ہیں کیونکہ مالی معاملات ہیں۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کوئی فیصلہ کرے گا تو اس کا اثر پڑےگا۔
