آسمان پر بیک وقت 2 سورج نمودار ہونےکا منظر، شہری حیران
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسمان پر بیک وقت 2 سورج کے نمودار ہونے کا منفرد منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔
روس کے جزیرے سخالین میں ایک ہی وقت میں غیر معمولی طور پر دو سورج نمودار ہوتے دکھائے دیے، شہریوں نے دلفریب منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
Two suns rise over parts of Russia
— RT (@RT_com) January 24, 2026
Sakhalin residents spot a rare sun dog caused by ice crystals in the air pic.twitter.com/U4vX2xNac4
ماہرین کے مطابق یہ دو سورج نہیں بلکہ روس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے انتہائی نیچے ہونے کی وجہ سے فضا میں برف کے کرسٹلز بن گئے تھے جس کی وجہ سے ایک ہی سورج دو جگہوں پر طلوع ہوتا نظر آیا ہے۔
روس کے جزیرے سخالین میں آج درجہ حرارت منفی 14 ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج پارہ منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسمان پر نمودار ہونے والے اس منظر کو 'سن ڈوگ’ کہا جاتا ہے۔
