اعجاز بٹ نے پاک بھارت کرکٹ پر باﺅنسر مار دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے پاک بھارت کرکٹ کی مکمل بحالی سے پہلے ہی باﺅنسر ماردیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے 2005 ءکی سیریز منسوخ کرنے کا ہرجانہ وصول کرنا چاہئے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کو مختصر سیریز کھیلنے کی دعوت دینا خوش آئند ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ سے صرف میچوں پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس سے بڑھ کر بھی کچھ حاصل کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے میں کرکٹ کی بحالی کی بات کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کے ساتھ 2009ءکی سیریز منسوخ کرنے کے مالی نقصان کا معاملہ بھی اٹھاتا رہا ہوں، کیونکہ سیریز منسوخ ہونے سے پاکستان کو 45 سے 50 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔