شرمین کو"شرم"نہ آئی

شرمین کو"شرم"نہ آئی
شرمین کو

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنا گھر پانے کیلئے دنیا کے سامنے ستم ذدہ چہرے کی نما ئش کرکے بھی گھرسے محروم رہنے والی رخسانہ کوآخر گھر مل گیاہے مگر اسے یہ گھر اس کا چہرہ "بیچ "کر آسکر ایوارڈ لینے والی شرمین عبید چنائے نے نہیں بلکہ اسلا مک ہیلتھ آرگنائزیشن نے دیاہے۔ اسلامک ہیلتھ آرگنائزیشن سے گھر کی چابیاں وصول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رخسانہ نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے ان کےساتھ کیاہواوعدہ وفانہیں کیا اورانہیں گھر لیکر نہیں دیا۔انہوں نے اسلامک ہیلتھ آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اسے نے گھر لیکر دیا۔ اس موقع پر رخسانہ نے کہا کہ وہ شرمین کے خلاف قانونی کاروائی کریں گی اور اگر شرمین نے اسے پیسے دیے تو اپنی جیسی دیگر خواتین کی مدد کریں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -