شکست کے باوجود سیریز میں واپس آئینگے،سڑاس

شکست کے باوجود سیریز میں واپس آئینگے،سڑاس

  

لندن ( نیٹ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز کی شکست کے باوجود سیریز میں واپس آئے گی۔مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹراس کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ہمارے بالنگ اٹیک نے تقریباً ہر ٹیسٹ میچ میں بیس وکٹیں لی ہیں تاہم ایک میچ کی شکست ہمارے اعتماد کو ختم نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں نے غلطیاں کیں تاہم مجھے پورا یقین ہے کہ ہم سیریز میں واپس آئیں گے۔ ہم ایسا پہلے بھی کر چکے ہیں اور دوبارہ بھی کریں گے۔انگلش کپتان نے اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کا پہلا دن ہمارے نام رہا تاہم اگلے چار دن جنوبی افریقہ کے نام رہے۔اینڈریو سٹراس نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے بہترین کھیل پیش کیا۔ اور ہم ایسا نہیں کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور سیریز میں واپس آئیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -