لندن اولمپکس،فیڈرر اور وکٹوریہ آزارینکا ٹاپ سیڈ مقرر

لندن اولمپکس،فیڈرر اور وکٹوریہ آزارینکا ٹاپ سیڈ مقرر

  

لندن(نیٹ نیوز) رواں ہفتے شروع ہونے والے دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ لندن اولمپکس گیمز 2012 مینز اینڈ ویمنز ٹینس ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ راجرفیڈرر مردوں اور وکٹوریہ آزارینکا خواتین ایونٹس میں ٹاپ سیڈ ہوں گی۔ لندن اولمپکس گیمز ٹینس ایونٹ کا آغاز 28 جولائی سے ہو رہا ہے، دفاعی چیمپئن رافیل نڈال گھٹنے کی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر کیریئر میں پہلی بار طلائی تمغہ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں تاہم دوسری جانب نوویک جوکووچ بھی تاریخ رقم کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے ہوم گراﺅنڈ پر طلائی تمغہ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے خواہاں ہیں اس لئے توقع کی جا رہی ہے کہ شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ خواتین سنگلز ایونٹ کےلئے بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا ٹاپ سیڈ ہیں۔ ڈبلز ایونٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی رینکنگ کے مطابق آٹھ سیڈڈ کھلاڑیوں کو مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -