ورلڈ کپ، قومی انڈر19 ٹیم اچھی پرفارمنس دیگی، صبیح اظہر

ورلڈ کپ، قومی انڈر19 ٹیم اچھی پرفارمنس دیگی، صبیح اظہر

  

اسلام آباد (اے پی پی) قومی انڈر19- کرکٹ ٹیم کے کوچ صبیح اظہر نے کہا ہے کہ قومی انڈر19- کرکٹ ٹیم عالمی کرکٹ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی انہوں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے بھر پور محنت کی ہے اور ایشیاءکپ کی طرح قومی ٹیم عالمی کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی ایشیاءکپ میں درپیش آنے والی خامیوں کو دور کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی کپ سے قبل قومی ٹیم میزبان آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ پریکٹس میچوں کی سیریز کھیلے گی۔جس سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عالمی کپ میں بہت فائد ہ ہوگا۔ صبیح اظہر نے کہا کہ عالمی کپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ بی میں افغانستان،ا سکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈکی ٹیموں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنے گروپ میں لیگ کے تین میچ کھیلے گی۔قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 11 اگست کو افغانستان کے خلاف، دوسرا میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف13 اگست جبکہ لیگ کا تیسرا اور آخری اور میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 16 اگست کو کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -