ثقلین مشتاق بنگلہ دیش ٹیم کے سپن بولنگ کنسلٹنٹ ہونگے

ثقلین مشتاق بنگلہ دیش ٹیم کے سپن بولنگ کنسلٹنٹ ہونگے

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سپن بولنگ کنسلٹنٹ کی پیشکش قبول کر لی ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دو ہفتے قبل 3 ماہ کیلئے بولنگ کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش کی تھی۔ ثقلین مشتاق نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یہ پیشکش قبول کر لی ہے۔ معاہدے کی دستاویزات کا انتظار ہے، دستاویزات ملنے کے بعدوہ ان پردستخط کر دیں گے۔ امکان ہے کہ ثقلین مشتاق ٹی20 ورلڈ کرکٹ سے پہلے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -