لندن اولمپکس گیمز شروع ہونے میں3 دن باقی

لندن اولمپکس گیمز شروع ہونے میں3 دن باقی

  

لندن(نیٹ نیوز) لندن اولمپکس گیمز 2012 کے شروع ہونے میں3 دن باقی رہ گئے ۔ زمین پر کھیلوں کے سب سے بڑا میلہ 27 جولائی سے لندن میں شروع ہو گا جس میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں طلائی تمغے کے حصول کےلئے قسمت آزمائیں گے۔ میگا ایونٹ کے تمام مقامات اولمپک معرکوں کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ برطانیہ میں 30 سے زیادہ مقامات پر اولمپک کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ اولمپک پارک کے وسط میں مرکزی سٹیڈیم پانچ سو پاﺅنڈ کی لاگت سے تعمیرکیا گیا ہے تین اطراف سے پانی میں گھرے سٹیڈیم میں 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ جہاں افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے علاوہ ایتھلیٹکس کے مقابلے ہونگے۔ اولمپک پارک کے علاوہ ومبلڈن سٹیڈیم ٹینس، ویمبلے فٹ بال اورلارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں تیر اندازی کے مقابلے ہونگے۔ واٹر سپورٹس جدید ترین ایکویٹک سینٹر میں ہونگے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کےلئے غیر ملکی ایتھلیٹس اور آفیشلز کی اولمپک ویلیج میں آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ گیمز کے شروع ہونے میں ابھی آٹھ دن باقی ہیں اور میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کےلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ہیتھرو کا انتظام چلانے والی کمپنی بی اے اے کو توقع ہے کہ 24 جولائی کھلاڑیوں کی آمد کے حساب سے مصروف ترین دن ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -