ورلڈ کپ ، پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ

ورلڈ کپ ، پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔ ٹےم لاہور سے براستہ ہانگ کانگ سڈنی پہنچے گی ۔علامہ اقبال انٹرنےشنل ائےرپورٹ پر پی سی بی حکام نے ٹےم کو الوداع کےا۔آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے جونئیرورلڈ کپ کیلئے قومی انڈرنائنٹین ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہورمیں لگایا گیا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی اورٹارگٹڈ میچزکھیلے۔ انڈرنائنٹین ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کینگروز کے دیس روانہ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کی انڈرنائنٹین ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ اورافغانستان کے ساتھ گروپ بی میں شامل ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغازگیارہ اگست کوبرسبین میں افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ کوچ صبیح اظہرکا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تیاری مکمل ہے اور ٹیم دورہ آسٹریلیا میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ میں سامنے آنے والی خامیوں کوکیمپ میں دورکرنے کی کوشش کی گئی ہے، امید ہے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -