پاک بھارت سیریز کا انعقاد خوش آئند ہے،گنگولی

پاک بھارت سیریز کا انعقاد خوش آئند ہے،گنگولی

  

 چنائی (نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے فےصلے کو دونوں ممالک کےلئے خوش آئند قرار دےا ہے اور کہا ہے اس سے دونوں ممالک کی عوام کو قرےب آنے کا موقعہ ملے گا۔ غیر ملکی میڈیا سے بات چےت کرتے ہوئے گنگولی نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی بحالی اےک اچھا اقدام ہے۔ اس سے خطے مےں کرکٹ کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے درمےان تعلقات مےں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی عوام اےک دوسرے کی ٹےموں کو اےکشن مےں دےکھنا چاہتے اور مجھے پوری امےد ہے کہ ان کا ےہ خواب جلد پورا ہوجائے گا۔ ےاد رہے کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کی حکومتوں نے کرکٹ روابط ختم کرتے ہوئے اپنی اپنی ٹےمےں اےک دوسرے کے ممالک مےں بھےجنے سے انکار کردےا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمےن ذکاءاشرف کی کوششوں سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹےم کو دورہ بھارت کی دعوت دی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -