ہاکی انڈیا نے نیل ہوگڈ کو ویمن ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

ہاکی انڈیا نے نیل ہوگڈ کو ویمن ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

  

نئی دہلی(نیٹ نیوز) ہاکی انڈیا نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نیل ہوگڈ کو ویمن ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ نیل کو 1988 میں منعقدہ اولمپکس گیمز میں کینگروز ٹیم کا حصہ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل ناریندرباترا نے کہا ہے کہ نیل ہوگڈ ہاکی کے بارے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کی خدمات ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ اس موقع پر نیل ہوگڈ نے کہا کہ بھارت کی ویمن ہاکی ٹیم کی کوچنگ ان کےلئے کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم وہ اس سے نمٹنے کےلئے تیار ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -