آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پریکٹس

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پریکٹس

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے تربیتی کیمپ سے پہلے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان مصباح الحق کی قیادت میں روزے کے ساتھ معمول کی پریکٹس شروع کردی ۔ سخت گرمی میں روزے رکھنا اور پھر آسٹریلیا جیسے سخت حریف کے لیے تیاری کوئی آسان کام نہیں لیکن مشکلات سے دوستی کرکے قومی کرکٹرز نے پریکٹس شروع کردی ہے۔ قومی ہیروز جانتے ہیں کہ ایسی رکاوٹیں دور کرکے ہی وہ کامیابی کی منزل پاسکتے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پریکٹس کرنے والے کھلاڑیوں میں مصباح الحق، محمد حفیظ، کامران اکمل، عمراکمل، توفیق عمر، اظہر علی اور ناصر جمشید شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہناہے کہ روزہ رکھ کر سخت ٹریننگ آسان کام نہیں لیکن وہ اپنے مذہبی فریضے کے ساتھ ساتھ اپنے قومی فریضے کو بھی نہیں چھوڑنا چاہتے۔ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز اٹھائیس اگست سے شروع ہوگی۔ جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے آخری سیریزہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -