پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز شعیب ملک ‘فواد اور یاسر حمید کو شامل کرنیکافیصلہ

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز شعیب ملک ‘فواد اور یاسر حمید کو شامل کرنیکافیصلہ

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے شعیب ملک ‘ فواد عالم اور یاسر حمید کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ پی سی بی ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کیا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے سیاسی دباﺅ پر ناقص کارکردگی کے باوجود آل راﺅنڈر شعیب ملک کو ون ڈے ٹیم کا بھی حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ون ڈے ٹیم میں فواد عالم اور یاسر حمید بھی شامل ہونگے۔ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اگست کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جس میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -