سبزیوں کا استعمال انسان کو تندر ست و توانا رکھتا ہے: ماہرین جامعہ زرعیہ

سبزیوں کا استعمال انسان کو تندر ست و توانا رکھتا ہے: ماہرین جامعہ زرعیہ

  

فیصل آباد(اے پی پی) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ انسان کی غذائی ضروریات میں لحمیات ، نشاستہ ، تیل ، معدنیات اور حیاتین کی اشد ضرورت ہوتی ہے جبکہ زود ہضم ہونے کی بنا پر سبزیوں اور ان کے اجزاءکا حصول انسانی جسم کا ایک پسندیدہ ذریعہ جن کے استعمال سے انسان تندرست و توانا رہ سکتا ہے ۔ نیز سبزیوں کی کاشت دوسری فصلو ں کی نسبت زیادہ منافع بخش ہے جن میں لحمیات ، نشاستہ ، تیل ، معدنیات اور حیاتین کی وافر مقدار سبزیوںمیں پائی جاتی ہے ۔ آلو ، لہسن ، پیاز، شکر قندی وغیرہ میں نشاستہ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے .اسی طرح مٹر ، پتوں والی پھلیدار سبزیوں ، لہسن میں لحمیات جبکہ ٹماٹر ، گاجر ، شلجم ، شکر قندی ، جڑوں اور پتے والی سبزیوں میں وٹامن اے کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے ۔ علاوہ ازیں مٹر ،پھلیوں ، ٹماٹر میں وٹامن بی ، سبز مرچ ، شلجم ، پھول گوبھی ، بند گوبھی ، پالک ،پودینہ وغیرہ میں وٹا من سی کثر ت سے پایا جاتا ہے جو ہر عمر کے انسان کی جسمانی صحت کیلئے اشد ضروری ہے۔ انہوںنے بتایا کہ کسی ایک سبزی پر نظر دوڑائی جائے تو پتہ چلتاہے کہ انسانی ضرورت کے تمام اجزاءکم و بیش اس میں موجود ہیں ۔ پھر سبزیاں اناج اور گوشت کی نسبت سستی بھی ہیں ۔ایسے انفرادی اور قومی صحت کے پروگرام سبزیوں کی عدم شمولیت سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے۔ انہوںنے کہا کہ بد قسمتی سے سبزیوں کا زیر کاشت رقبہ دوسری زرعی اجناس کے زیر کاشت رقبہ کے مقابلے میں بہت کم ہے حالانکہ فی ایکڑ پیداوار کے لحاظ سے اکثر سبزیوں کو اپنی پیداواری صلاحیت میں دوسری فصلوں سے برتری حاصل

مزید :

کامرس -