ٹنل فارمنگ کے ذریعے بے موسم سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں : ماہرین زراعت

ٹنل فارمنگ کے ذریعے بے موسم سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں : ماہرین زراعت

  

فیصل آباد(اے پی پی) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ٹنل فارمنگ سے کسان اپنی پیداوار دوگنی کر سکتے ہیںجبکہ اس ٹیکنالوجی کے باعث کم سے کم پانی استعمال کر کے بے موسمی سبزیاں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ ماہرین زراعت نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ٹنل فارمنگ کے فروغ کیلئے کاشتکاروں ، کسانوں اور زمینداروں کو زرعی تعلیم و تربیت کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر 100فیصد ہدف کا حصول ممکن نہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کے اجراءکیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیںتاکہ کاشتکاروں کو یہ بتایا جا سکے کہ ٹنل فارمنگ سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ بہترین اور جدید ٹیکنالوجی ہے جس سے پیداوار میں اضافہ ، بے موسمی سبزیوں کے حصول سمیت ایک سیزن سے بھی کم عرصہ میں سرمایہ کاری کے جوابی فائدہ کا حصول ممکن ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹنل سردیوںکے موسم میں بھی گرمیوں جیسا ماحول پیداکرتی ہے جس کی وجہ سے سردیوں کی سبزیاں گرمیوں میں بھی اگائی جا سکتی ہیں ۔

مزید :

کامرس -