مالی سال 2011-12ءتیل کی مجموعی کھپت میں تین فیصد کمی

مالی سال 2011-12ءتیل کی مجموعی کھپت میں تین فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) مالی سال 2011-12ءکے دوران ملک میں تیل کی کھپت میں تین فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداوار کے شعبے میں فرنس آئل کی کھپت میں کمی کے باعث تیل کی مجموعی کھپت 19.7 ملین ٹن سے کم ہوکر 19.1ملین ٹن تک آگئی ہے ۔ توانائی کے بحران کے باوجود زیر گردش قرضوں کے باعث بجلی پیدا کرنے والے اداروں نے فرنس آئل کی خریداری میں سات فیصد کمی کردی ہے ۔ ملک میں تیل کی مجموعی جھپت میں فرنس آئل کی کھپت کا حصہ پنتالیس فیصد ہے تیل کمپنیوں کی مشاورتی کمیٹی کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو گیس کی فراہمی میں اضافے نے شعبے کی جانب سے فرنس آئل کی کھپت میں پانچ فیصد کمی آئی ہے ۔

مزید :

کامرس -