روس کی برٹش پٹرولیم کے ذیلی ادارہ کی خریداری میں دلچسپی

روس کی برٹش پٹرولیم کے ذیلی ادارہ کی خریداری میں دلچسپی

  

ماسکو(اے پی پی) روس نے برٹش پٹرولیم کے زیلی ادارہ ٹی این کے بی پی کی خریداری کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ روسی سرکاری تیل کے ادارے روز نفٹ نے کہا ہے کہ وہ ٹی این کے کی خریداری اور بی پی کے ساتھ مشترکہ کام کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں اور اس بات کے بارے باضابطہ طور پر بی پی کو آگاہی دی گئی ہے۔ ٹی این کے کی مالیت کے بارے ابھی کچھ ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ برٹش پٹرولیم کے ٹی این کے گروپ کو چار روسی نژاد ارب پتی حضرات چلا رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -