15دن کے دوران صرف 40ہزار ٹن گندم برآمد

15دن کے دوران صرف 40ہزار ٹن گندم برآمد

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان نے 15روز کے دوران صرف 40ہزار ٹن گندم برآمد کی۔ ذرائع کے مطابق یہ گندم انڈونیشیا، ملائیشیا اور مشرقی افریقہ کے ممالک کو برآمد کی گئی ہے۔ پاکستان میں گندم کی فصل مئی کے اواخر میں تیار ہوگئی تھی، تاہم برآمد میں تاخیر کا سامنا ہے۔ تاجروں کے مطابق گندم 292ڈالر سے 312 ڈالر فی ٹن میں برآمد کی گئی۔ اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت295ڈالر فی ٹن تھی، لیکن طلب میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ادھر یورپی تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلور ملز کی جانب سے طلب میں اضافے کے باعث گندم کی برآمد تاخیر اور سست روی کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں رواں سیزن صرف 1 لاکھ 15 ہزار ٹن گندم برآمد کی جاسکی، گذشتہ سال مئی اور جون کے درمیان ایک لاکھ 80ہزار ٹن گندم برآمد کی گئی تھی

مزید :

کامرس -