کراچی: رمضان کے آغاز پر ہی مصالحہ جات اور خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ

کراچی: رمضان کے آغاز پر ہی مصالحہ جات اور خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 30فیصد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) رمضان المبارک کے ابتدائی ہفتے میں مصالحہ جات اور خشک میوے کے نرخوں میں 30 فیصد اضافہ، گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 سے 80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ سرخ مرچ کے فی کلو نرخ میں دیکھنے میں آیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 80 روپے اضافے کے ساتھ 380 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ اسی طرح دھنیا ثابت 110 روپے، ہلدی 40 روپے اضافے سے 120 روپے، زیرہ سفید0 35 روپے کلو، زیرہ سیاہ 360 روپے، دار چینی 30 روپے اضافے کے ساتھ 100 روپے کلو، بڑی الائچی 900 روپے کلو، لونگ 1300 روپے کلو، کالی مرچ 620 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔ جبکہ خشک میوہ جات کے نرخوں میں بھی 40 سے 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹی کی ماہ رواں کی فہرست کے مطابق پستہ کے نرخ 1200 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں پستے کی فی کلو قیمت 1500 سے 1800 روپے طلب کی جارہی ہے جبکہ امریکی بادام 600 روپے، بڑی کشمش 300 روپے، قندھاری کشمش 300 روپے، چھوہارا 90 روپے کلو، کھوپرا 200 روپے اور آسٹریلین بادام 580 روپے فی کلو فروخت کئے جارہے ہیں۔

مزید :

کامرس -