امریکہ کو برآمد کیے جانے والے چاول کے 15کنٹینر روک لیے

امریکہ کو برآمد کیے جانے والے چاول کے 15کنٹینر روک لیے

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستانی برآمدی چاول میں کیڑوں کی موجودگی کے خدشات پر، وزارت نیشنل سیکیورٹی آف فوڈ اینڈ ریسرچ نے امریکہ کیلئے پندرہ برآمدی کنٹینرز روک لئے ہیں۔ یہ فیصلہ واشنگٹن برآمد کئے گئے چاول کی کھیپ میں کھپرا بیٹل نامی کیڑے کی موجودگی کی شکایت پر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی چاول کی برآمدات پروپیلین بیگز سے مشروط کردی ہے۔ جبکہ رائس ایکسپورٹرز کے مطابق پابندی صرف جوٹ بیگز کے استعمال پرعائد کی گئی ہے۔ کپڑے، چمڑے اور کاغذ کے بیگز کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان امریکہ کو سالانہ 20ہزار ٹن چاول برآمد کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -