موسیقی کااصل گڑھ پاک و ہند ہے ،گلوکارہ سارہ رضا

موسیقی کااصل گڑھ پاک و ہند ہے ،گلوکارہ سارہ رضا

  

لاہور( این این آئی)گلوکارہ سارہ رضا نے کہا ہے کہ موسیقی کااصل گڑھ پاک و ہند ہے او ریہاںکے گلوکاروںنے پوری دنیا میں نام او ر مقام پیدا کیا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سارا رضانے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے گلوکار پوری دنیامیںپرفارم کرتے ہیں اور انگریز جو ہماری زبان نہیںبھی سمجھتے لیکن ہمارے گلوکاروںکی پرفارمنس پرجھوم اٹھتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے کلاسیکل ہی نہیں بلکہ پاپ گلوکاروںنے بھی دنیا بھر میں نام پیدا کیا ہے ۔فن موسیقی کے استادوں سے درخواست ہے کہ وہ نئے آنےوالوںکو اس فن کی گہرائی بارے بتائیں تاکہ یہ آگے چل کر پاکستان کا نام روشن کر سکیں ۔

مزید :

کلچر -