کامیڈین محمود علی کو بچھڑے 8 سال بیت گئے

کامیڈین محمود علی کو بچھڑے 8 سال بیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ میں ساٹھ اور ستر کی دہائی میں راج کرنے والے معروف کامیڈین محمود علی کو ہم سے بچھڑے آٹھ سال بیت گئے۔محمود علی نے بالی ووڈ ڈائریکٹر پی ایل سنتوشی کے ڈرائیور کے طور پر عملی زندگی کے سفر کا آغاز کیا۔ پی ایل سنتوشی کو اپنے ڈرائیور کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوا تو فلم انداز اپنا اپنا میں کاسٹ کرلیا۔ اداکار محمود نے تین سو فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے اور فلم بینوں سے خوب داد وصول کی۔ محمود علی نے جب بھی مزاحیہ اداکاری کی لوگ ہنسے بغیر نہیں رہ سکے۔ محمود علی کی کامیاب اور یادگار فلموں میں لوو ان ٹوکیو، آنکھیں، بومبے ٹو گوا، پیار کی جیت شامل ہیں۔ ویسے تو محمود کامیڈین کے طور پر جانے اور مانے جاتے ہیں لیکن جب محمود علی نے فلم کنوارہ باپ میں سنجیدہ کردار کیا تو دیکھنے والوں کے آنسو نکل آئے۔ 1985 ءکے بعد محمود علی کی فلمی زندگی میں زوال آنا شروع ہوگیا۔ محمود علی کے کیرئیر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی پہلی فلم کا نام بھی وہی ہے جو ان کی زندگی کی آخری فلم کا تھا یعنی انداز اپنا اپنا۔ محمود علی 2004ءمیں عارضہ قلب کے باعث امریکا میں انتقال کرگئے۔

مزید :

کلچر -