سلمان خان کی سگریٹ نوشی سے توبہ

سلمان خان کی سگریٹ نوشی سے توبہ

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ پلے بوائے سلمان خان اب اپنی زندگی سے نہیں کھیلیں گے ۔ صحت کی خاطر سگریٹ نوشی ترک کردی۔کہتے ہیں چھٹتی نہیں ہے ظالم منہ سے لگی ہوئی لیکن سلمان خان پریہ بات پوری نہیں اترتی جو ایک بار کہہ دیں تو اپنی بھی نہیں سنتے۔سلو بھائی فلموں کی کامیابی کا جشن مناتے مناتے بیمارہوگئے ۔ ان کی صحت کی خرابی کی وجہ سگریٹ نوشی بنی۔ جان سے جانے کا خوف سلمان کو پریشان کرگیا۔ انھوں نے سوچا کہ جان ہے تو جہان ہے۔ اس لئے سگریٹ نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید :

کلچر -